Friday, 23 October 2015

”28 ستمبر کو دنیا ختم ہو جائے گی اور ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں“

news-1442562524-6737_large نیویارک (نیوز ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ 28 ستمبر کی تاریخ بہت قریب پہنچ چکی ہے؟ شاید آپ کہیں گے کہ ہاں معلوم ہے، اور اس میں کیا خاص بات ہے؟ تو جناب شاید آپ کیلئے اس کی کوئی اہمیت نہ ہوگی مگر امریکا میں کچھ جنونیوں کیلئے تو یہ قیامت کا دن ہے، جی ہاں، آپ نے ٹھیک سنا، یہ جنونی واقعی یہی سمجھ رہے ہیں کہ 28 ستمبر کو دنیا کا اختتام ہونے والا ہے اور انہوں نے اس تباہی سے نمٹنے کیلئے زبردست تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔اخبار ’دی میٹرو‘ کے مطابق ریاست یوتاہ میں قیامت کے منتظر احمقوں نے خشک اور فریز کی ہوئی اشیاءجمع کرنے کیلئے مقامی دکانیں خالی کرنا شروع کردی ہیں۔ یہ لوگ ایسی اشیاءبڑی مقدار میں جمع کرکے اپنے زیر زمین اور بالائے زمین خصوصی محفوظ ٹھکانوں میں جمع کررہے ہیں تاکہ زمین پر تباہی برپا ہونے کی صورت میں ذخیرہ شدہ اشیاءپر زندہ رہیں۔ اگرچہ سائنسدانوں نے ان احمقانہ نظریات کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے لیکن یہ لوگ 28ستمبر کو آنے والی بڑی تباہی کے منتظر ہیں۔








”28 ستمبر کو دنیا ختم ہو جائے گی اور ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں“

No comments:

Post a Comment